ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری فرسٹ گریڈ ڈگری کالج میں لکچررس اور عملہ کے تبادلے پر روک: رکن اسمبلی سنیل نائک

بھٹکل سرکاری فرسٹ گریڈ ڈگری کالج میں لکچررس اور عملہ کے تبادلے پر روک: رکن اسمبلی سنیل نائک

Sat, 24 Aug 2019 20:09:21    S.O. News Service

بھٹکل:24؍اگست   (ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ کی سرکاری ڈگری کالج میں لکچررس اور عملہ کی قلت ہے۔ یہاں سے جو کوئی کسی دوسرے مقام پر تبادلہ ہوکر گئےہیں انہیں واپس لانے کےلئے ضروری اقدامات کئے جانے کی رکن اسمبلی سنیل نائک نے جانکاری دی۔

وہ یہاں سنیچر کو سرکاری ڈگری کالج میں انتظامیہ بورڈ کی میٹنگ میں بات کررہے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ کالج میں لکچررس اور عملہ کی قلت کی وجہ سے طلبا کی تعداد میں بھی کمی ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں ہم سب پر اس کی ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے۔فی الحال  کالج پرنسپال کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے دستگیر ہالیال انکولہ سے بھٹکل آئے ہیں ، اس سے قبل یہاں پرنسپال کے عہدے پر فائز لکچرر بھاگیرتی نائک کو دوبارہ پرنسپال بنائے جانے کا عندیہ دیا۔ میٹنگ میں ایم آر نائک نے کہاکہ کالج میں نظم وضبط اور صفائی کو ترجیح دیں۔ لکچرر اور عملہ کی حاضری کے لئے بائیومیٹرک مشین کی نصب کاری کریں۔ روی نائک جالی نے بات کرتےہوئےکہاکہ کالج میں طلبا کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوکر 300 تک پہنچی ہے، اس کی وجوہات تلاش کرکے حل نکالنے پر زور دیا۔ بھٹکل بی جےپی صدر راجیش نائک منڈلی، سکریٹری بھاسکر دئیمنے ، ڈی کے جین، بلدیہ ممبر راگھویندر شیٹھ، شیوانی شانتارام، راجیش مہالے وغیرہ موجود تھے۔


Share: